ٰمیڈیا کے مسائل اور مشکلات کا حل کر نا حکومت ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ داری ہے ،فردوس عاشق اعوان

صحافیوں کی تنخواہوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پیمرا قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے ،صحافیوں کی تنظیموں سے تجاویز مانگی جس کے بعد میڈیا مالکان کے ساتھ بات کی جائے گی، معاون خصوصی

بدھ 29 جنوری 2020 22:09

ٰمیڈیا کے مسائل اور مشکلات کا حل کر نا حکومت ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ میڈیا کے مسائل اور مشکلات کا حل کر نا حکومت ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ داری ہے ،صحافیوں کی تنخواہوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پیمرا قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے ،صحافیوں کی تنظیموں سے تجاویز مانگی جس کے بعد میڈیا مالکان کے ساتھ بات کی جائے گی۔

بدھ کو یہاں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہم عوام کو جوابدہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کے مسائل اور مشکلات کا حل تلاش کرنا حکومت ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کا ہم پر اس لیئے بھی حق ہے کہ یہ ہماری آواز کو مضبوط بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میڈیا کے مسائل کو حل کرنے کیلئے آجراور اجیر کو سننا ضروری ہے۔

انہوںنے کہاکہ میڈیا مالکان نے جن کو ملازم رکھا ان کا کوئی سروس سٹرکچر موجود نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ آرگنائزیشن جب چاہے کسی کی خدمات حاصل کرلے اور جب چاہے فارغ کر دے۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کی تنخواہوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پیمرا قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے ،میڈیا میں ایک 50 لاکھ تنخواہ لے رہا ہے ایک 50 ہزار تو ایک 10 ہزار لے رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ جرنلسٹ پروٹیکشن قانون میں ان مسائل کو حل کرنے جارہے ہیں ،میڈیا میں ملازمین کو تھرڈ پارٹی کے زریعے رکھا جاتا ہے جس کا کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں ،صحافیوں کی تنظیموں سے تجاویز مانگی جس کے بعد میڈیا مالکان کے ساتھ بات کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :