پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی گورننگ باڈی کا اجلاس

سنٹرل پنجاب کے ڈویژنل ہید کوارٹرز پر 5 فروری کو یوم کشمیر بھرپور طریقے منانے کا فیصلہ

بدھ 29 جنوری 2020 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی گورننگ باڈی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ میں زیرصدارت اعجازاحمدچوہدری منعقد ہوااجلاس میں سنٹرل پنجاب کے اضلاع میں ہونے والی پارٹی کی تنظیم سازی کاتفصیلی جائزہ اورآئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سنٹرل پنجاب کے ڈویژنل ہید کوارٹرز پر 5 فروری کو یوم کشمیر بھرپور طریقے منایا جائے گا ۔

لاہور اور گوجرانوالہ میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظاہروں کی قیادت صدر سنٹرل پنجاب اعجازاحمدچوہدری کریںگے۔سنٹرل پنجاب کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پرعہدیداران اور کارکنا ن کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف بڑے مظاہرو ں کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ 23 فروری کو یونین اور ویلیج کونسل کے عہدیداران اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیںگے۔

اجلاس میں علی امتیاز وڑئچ، عامرگجر، عثمان سعید بسراء، شبیرسیال ، ندیم قادر بھنڈر ،میجر(ر)غلام سرور ، حافظ عبیداللہ نے شرکت کی۔علاوہ ازیں پارٹی سیکرٹریٹ میں حلقہ این اے 133 کی پارٹی خواتین رہنمائوں نے صدر سنٹرل پنجاب اعجازاحمدچوہدری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی اور عوامی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ خواتین کو پارٹی کے سطح پر بھرپور نمائندگی دی ہے ۔ خواتین کا ملکی ترقی اور خوشحالی اورپارٹی کی کامیابی میں بھی کلیدی کردار ہے ۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے پارٹی کی خواتین آگے بڑھ کر رول اداکریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر مصباح ظفر ، روبینہ شاہین، حمیرا حنان، ارم شہزادی ، تنزیلہ عمران، کومل صابر، سمیرا عابد ، غزالہ چوہدری ،عائشہ خالدسمیت دیگر خواتین رہنماء بھی موجود تھیں۔

اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی رہنمائوں علائوالدین بہاری ، خرم بٹ، ابوبکرکی قیادت میں این اے 133 ماڈل بازار کے دکانداروں نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ دکانداروں نے درپیش مسائل کے حوالے سے اعجازاحمدچوہدری کو آگاہ کیا ۔ اعجازاحمدچوہدری نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ دکانداروںکا مسئلہ فوری حل کیا جائے گا۔ کوئی اہلکارآپ کو بلاوجہ تنگ نہیں کرے گا ۔

سنٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع سے پارٹی رہنمائوں اور عہدیداران نے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں ضلعی صدر ساہیوال راناآفتاب ، جنرل سیکرٹری فیصل ڈھکو، عمران ادریس، چوہدری یوسف لدھر، شیخ بشارت ، شہباز کسانہ ، جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ نعما ن چٹھہ ، جوائنٹ سیکرٹری قاری ذوالفقار سیالوی ، امین بیت المال ملک اعظم سمیت دیگر عہدید اران شامل تھے ۔