کرونا وائرس ایشیاء کے مختلف ممالک سے ہوتا ہوا یورپی ممالک میں بھی پہنچ گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جنوری 2020 00:45

کرونا وائرس ایشیاء کے مختلف ممالک سے ہوتا ہوا یورپی ممالک میں بھی پہنچ ..
جرمنی (رپورٹ مہوش خان، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2020ء) اس وقت چائینہ میں منظر عام پر آنے والا خطرناک کرونا وائرس وسطی ایشیا کے مختلف ممالک سے ہوتا ہوا جرمنی پہنچ چکا ہے اور کل سے اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد چار ہو چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں چائینہ سے ایک خاتوں میٹنگ کے سلسلے میں جرمنی آئیں تھیں جن کو واپسی پر اس بات کا پتہ چلا کہ وہ کرونا وائرس سے متاثرہ ہیں۔

اور ان ہی کے ایک جرمن ساتھی کو بھی اس وائرس سے متاثر پایا گیا۔ جرمنی کے صوبے بائیرن میں کل سے اب تک چار افراد کرونا وائرس سے متاثرہ سامنے آچکے ہیں۔ یاد رہے کہ چائینہ میں مختلف جانوروں کے کچا گوشت کھانے سے یہ بیماری انسانوں میں آئ ہے اور اب تیزی سے نہ صرف چائینہ میں پھیل رہی ہے بلکہ پوری دنیا میں تیزی سے اس کے متاثرہ لوگ سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

اور اکثر ممالک کے افراد اس بات پر اپنی حکومتوں ہر زور دے رہے ہیں کہ چائینہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا داخلہ ان کے ملک میں ممنوع کیا جائے ۔ یورپی یونین کے ممالک نے اپنے لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر چائینہ سے واپس بلوا لیا ہے۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ جرمنی کی قومی ائیر لائن لف تھانزہ نے نو فروری تک اپنی تمام فلائیٹس منسوخ کر دی ہیں ۔ کل رات سے اب تک چائینہ میں کرونا وائرس سے متاثر ہو کر مرنے والوں کی تعداد 132 ہو چکی ہے اور چوبیس گھنٹوں میں جو کیسز سامنے آئے ہیں ان کی تعداد 1 ہزار 4 سو 59 ہیں جو کل ملا کر اب تک چھ ہزار ہو چکے ہیں ۔




متعلقہ عنوان :