نوشہرہ میں 12 سالہ 2 بچوں نے 6 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بچے کی حالت غیر ہونے پرملزمان بچے کو ویرانے میں چھوڑکرفرار ہوگئے تھے، بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جنوری 2020 01:34

نوشہرہ میں 12 سالہ 2 بچوں نے 6 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2020ء) نوشہرہ میں 12 سالہ 2 بچوں نے 6 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچے کی حالت غیر ہونے پرملزمان بچے کو ویرانے میں چھوڑکرفرار ہوگئے تھے، بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں دل دہلا دینے والا ایک واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

نوشہرہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 12 سال کے 2 بچوں نے ایک 6 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

6سالہ افغان بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بچے کی حالت غیر ہونے پرملزمان بچے کو ویرانے میں چھوڑکرفرار ہوگئے تھے تاہم بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والا 6 سالہ بچہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں زیر علاج ہے، جبکہ ڈاکٹرز نے بچے کیساتھ زیادتی کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :