میر عاصم کرد گیلو عوامی سیاسی رہنما ہیں ان سے کوئی بھی با آسانی مل سکتا ہے اپنا درد اور مسائل بیان کر سکتا ہے، امان اللہ قریش

جمعرات 30 جنوری 2020 23:05

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی مچھ بولان کے سینئر رہنما امان اللہ قریش نے اپنے ایک جاری میں کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیرخزانہ و بلوچستان عوامی پارٹی کیمرکزی سینئر نائب صدرمیر محمد عاصم کرد گیلو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میر عاصم کرد گیلو ایک عوامی سیاسی رہنما ہیں جس سے کوئی بھی با آسانی مل سکتا ہے اپنا درد اور مسائل بیان کر سکتا ہے انہوں نے ہمیشہ اپنے عوام پر دست شفقت رکھا ہے کبھی اپنے عوام سے کھبی غصے کا اظہار نہیں کیا ہے ہمیشہ چھوٹوں بڑوں بزرگوں سب کو عزت دی ہے انتہائی مہمان نواز سخی درگزر صبر کرنے والے شخصیت ہے پورے مچھ شہر میں انہوں نے سڑکوں کا جال بچھایا پورے شہر کی گلیوں کو ٹائلز سے خوبصورت بنایا تمام سکولوں کی تعمیر و مرمت کروائی مچھ شہر میں گورنمنٹ بوائز انٹرکالج بنایا گورنمنٹ گرلز کالج بنوایا بہت سارے نوجوانوں کو روزگار دلوایا پورے شہر میں اسٹریٹ لائٹس لگوائیں کوہ باش چشمہ سے مچھ شہر اور مضافات کو پانی پہنچایا آج ہمارے شہر کے ہر گھر میں چشمے کا صاف شفاف پانی آرہی ہے مچھ بولان شہر کے مین روڈ پر ایک بہت بڑا عالیشان اسپتال تعمیر کرایا جو عوام الناس کے لئے اوپن ہونے کیلئے بالکل تیار ہیاور اپنے آخری مراحل میں ہے اسی طرح مچھ بولان شہر کے ۔

(جاری ہے)

باسی ۔ جب بھی مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں پانی کا مسئلہ ہو گیس کایا تعلیم کا مسئلہ ہو یا کسی شخص کا اپنا انفرادی مسئلہ ہو بلاتفریق حل کی ہے میر محمد عاصم کرد گیلو مچھ بولان کے عوام کیلئے بالخصوص ضلع کچھی کے عوام کے لئے ایک مسیحا ہے پورے ضلع کچی میں سڑکوں کو جال بچھایا اسکول تعمیر کرائے کمیونٹی حال تعمیر کروائے بہت سارے جگہوں پر بجلی پہنچایا بڑے بڑے ڈیم تعمیر کرائے ڈھاڈر شہر میں بہت سارے ترقیاتی کام کرائے مچھ شہر میں بہت سارے کمیونٹی ہال تعمیر کرائے ہر غریب شخص کی غمی خوشی میں شرکت کی ہے باہمی اتحاد و اتفاق سے میر محمد عاصم کرد گیلو صاحب کو ہمیشہ سپورٹ کریں عوامی خدمات پر میر محمد عاصم کرد گیلو صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ موصوف عوامی خدمات کا سلسلے کو جاری وساری رکھیں گے۔