دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی صاحبزادی نے معروف مسلمان شخص سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا

23 سالہ جینیفر گیٹس مصر سے تعلق رکھنے والے معروف گھڑ سوار نیل نصر سے شادی کریں گی، دونوں نے باقاعدہ منگنی بھی کر لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جنوری 2020 21:32

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی صاحبزادی نے معروف مسلمان شخص سے شادی ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2020ء) دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی صاحبزادی نے معروف مسلمان شخص سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا، 23 سالہ جینیفر گیٹس مصر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نیل نصر سے شادی کریں گی، دونوں نے باقاعدہ منگنی بھی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کی بڑی صاحبزادی نے ایک مسلمان نوجوان سے شادی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے جینیفر گیٹس نے باقاعدہ اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا:


23 سالہ جینیفر گیٹس نے مصر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نیل نصر سے باقاعدہ منگنی بھی کر لی ہے۔ نیال نصر نے جینیفر کو شادی کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کر لی۔ جینیفر گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ نیل نصر سے شادی کیلئے ایک نہیں لاکھوں مرتبہ ہاں کہتی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ نیال نصر کے ساتھ محبت بھری، سیکھنے بڑھنے والی، اور خواشگوار زندگی گزارنے کیلئے بے تاب ہیں۔ واضح رہے کہ جینیفر کے منگیتر نیل نصر مصر کے مشہور گھڑ سوار ہیں۔ نیل نصر نے 2020 میں ٹوکیو اولمپکس کے لیے مصر کی جانب سے کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔ جبکہ جینیفر خود بھی گھڑ سواری کی شوقین ہیں اسی لیے ان کے اور نیل نصر کے روابط قائم ہوئے اور اب دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔