سب کو ”غدار“ قرار دینے کے رجحان ختم نہ ہوا تو چند افسرہی بچیں گے. محسن دراوڑ
ایسا وقت آئے گا جب چند افسران کو چھوڑ کر پوری حکومت غدار قرار پائے گی. قومی اسمبلی میں خطاب
میاں محمد ندیم جمعرات 30 جنوری 2020 22:40
(جاری ہے)
قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران محسن داوڑ نے کہا جن لوگوں نے ملک میں سب کو غدار قرار دینے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے اسے روکنا ضروری ہے بصورت دیگر ایک وقت ایسا آئے گا جب چند سرکاری افسران کو چھوڑ کر پوری حکومت غدار قرار پائے گی.
انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کے دو روز بعد ہی منظور پشتین کو 27 جنوری کو گرفتار کرلیا گیا انہوں نے کہا کہ باچا خان، ولی خان، اسفندیار ولی خان، جی ایم سید، فاطمہ جناح اور ذوالفقار علی بھٹو جیسے لوگوں پر بھی اسی طرح کے الزامات لگائے گئے تھے.محسن داوڑ نے کہا کہ ملک کے امور کون چلا رہا ہے؟ اور ہمیں غداروں کا لیبل لگایا جارہا ہے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف الزامات کبھی بھی کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوسکتے اور غداری کے الزامات کے تحت سزا یافتہ واحد شخص جنرل پرویز مشرف ہیں. محسن داوڑ نے کہا کہ جب پرویز مشرف کو سزا سنائی گئی تو کسی ادارے کے ترجمان نے اس سزا پر سوال اٹھایا یہ ایک خطرناک بات ہے جو بھی آئین کی مخالفت کرتا ہے وہ غدار ہے .اس ضمن وزیر مواصلات مراد سعید نے دعوی کیا کہ پی ٹی ایم راہنماﺅں نے حالیہ تقریر میں پارلیمنٹ اور ارکان پارلیمنٹ کے خلاف ”اشتعال انگیز“ رویہ اختیار کیا انہوں نے ایوان میں موجود پی ٹی ایم راہنماﺅں سے مطالبہ کیا کہ مبینہ تقریر پر معذرت کریں کیونکہ قبائلی علاقوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے.مراد سعید نے الزام لگایا کہ پی ٹی ایم راہنماﺅں نے پاک افغانستان سرحد پر باڑ لگانے کی بھی مخالفت کی انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردوں کی ملک میں آمد کو روکنے کے لیے باڑ انتہائی ضروری تھی وفاقی وزیر نے پی ٹی ایم اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سرحدوں کی حفاظت سے پاکستان محفوظ ہوا لیکن آپ کہتے ہیں کہ باڑ ختم کردی جائے.مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.