امریکہ نے برما سمیت6 ممالک پر ویزا پابندی مزید سخت کر دی

ہفتہ 1 فروری 2020 15:25

امریکہ نے برما سمیت6 ممالک پر ویزا پابندی مزید سخت کر دی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2020ء) امریکہ نے برما سمیت6 ممالک پر ویزا پابندی مزید سخت کر دی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ نئی پابندیوں کے تحت امریکہ نائیجیریا اور اریٹیریا کرغرستان ، تنزانیہ،سوڈان اور برما کے شہریوں کو مستقل رہائش ، اور ممکنہ طور پر شہریت دینے کے لئے راستہ فراہم کرنے والے تارکین وطن ویزا جاری نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ نئی پالیسی کے مطابق تنزانیہ اور سوڈان کے شہریوں کو اب ریاستہائے متحدہ کی مقبول ویزا لاٹری اسکیم سے خارج کر دیا جائے گا جو عام طور پر ان ممالک میں شہریوں کے لئے دستیاب ہے جن ممالک کے شہریوں کی تعداد امریکہ میں کم ہے۔

متعلقہ عنوان :