محکمہ موسمیات کی رواں ماہ لاہور میں دھند کا آخری سپیل داخل ہونے کی پیشگوئی

ہفتہ 1 فروری 2020 19:47

محکمہ موسمیات کی رواں ماہ لاہور میں دھند کا آخری سپیل داخل ہونے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2020ء) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ لاہور میں دھند کا آخری سپیل داخل ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ فروری کے وسط میں بارش برسانے والا ایک اور سپیل لاہور میں داخل ہوگا جس کے باعث مارچ کا مہینہ موسم کے لحاظ سے خوشگوار اور بہتر گزرے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز شہر میں سردی کی شدت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جس کے نتیجے میں لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :