کیپٹن(ر)صفدراعوان کی میاں بلیغ الرحمان کے گھرآمد‘ والدہ کے انتقال پرتعزیت

ہفتہ 1 فروری 2020 23:28

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2020ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن(ر)صفدراعوان کی میاں بلیغ الرحمان کے گھرآمد‘ والدہ کے انتقال پرتعزیت کی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے صدر کیپٹن (ر)صفدر اعوان ‘سابق وفاقی وزیر تعلیم میاں محمد بلیغ الرحمن کے گھرآئے انہوں نے سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن سے کچھ عرصہ پہلے انکے والدہ کی ہونے والی وفات پر تعزیت کی اور بلند درجات مغفرت کے لیے دعا کی اس موقع پر انکی اہلیہ محترمہ مریم نواز شریف نے بھی میاں بلیغ الرحمن سے ٹیلی فون پر انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور انکے اہلخانہ کی خیریت دریافت کی اس موقع پر میاں بلیغ الرحمن نے بھی سابق وزیر اعظم میاں کی صحت کے حوالے مریم نواز سے دریافت کیا اور انکی جلد صحت یابی کے لیے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا کیپٹن صفدر کے ہمراہ ایم این اے ن لیگ میاں جاوید لطیف یوتھ ونگ پنجاب کاشف رندھاواسرار شاہ نے بھی تعزیت کی ۔