ملک کے بیشتر علاقوں میں اتوار کو موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 1 فروری 2020 23:55

ملک کے بیشتر علاقوں میں اتوار کو موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2020ء) محکمہ موسمیات نی( کل)اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہی تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 19 ، استور منفی13، کالام منفی 12 ،بگروٹ منفی10،پاراچنار ، گوپس منفی09، ہنزہ منفی08، مالم جبہ اورقلات میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔