کشمیر کے لیے ہم نے تین جنگیں لڑیں ، پاک فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں ،یہ وقت ٹیپو سلطان بننے کا ہے ٹویٹر سلطان بننے کا نہیں ،کشمیر کانفرنس

کشمیری چھ ماہ سے محصور ہیں اور ہم ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر تقریریں کررہے ہیں،کشمیر تقریر سے نہیں شمشیر سے آزاد ہوگا،مودی ایک وحشی ، درندہ اور دہشتگرد ہے ،مودی کے ہاتھ بھارت کی حکمرانی بندر کے ہاتھ میں استرے کے مترادف ہے ،مودی نے بھارت پر خودکش حملہ کیا ہے ، بھارت ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا،حکومت ارکان پارلیمنٹ اور سفارتکاروں کو خصوصی سفیر بنا کر مختلف ممالک میں بھجوائے ،ہمیں آستین کے سانپ پکڑ کر مارنے ہوں گے، سر دار یعقوب ، عبد اللہ حمید گل ، سینیٹر عبد القیوم اور ثوبیہ کمال کا خطاب

اتوار 2 فروری 2020 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2020ء) یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس کے شرکاء نے کہا ہے کہ کشمیر کے لیے ہم نے تین جنگیں لڑیں ، پاک فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں ،یہ وقت ٹیپو سلطان بننے کا ہے ٹویٹر سلطان بننے کا نہیں ،کشمیری چھ ماہ سے محصور ہیں اور ہم ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر تقریریں کررہے ہیں،کشمیر تقریر سے نہیں شمشیر سے آزاد ہوگا،مودی ایک وحشی ، درندہ اور دہشتگرد ہے ،مودی کے ہاتھ بھارت کی حکمرانی بندر کے ہاتھ میں استرے کے مترادف ہے ،مودی نے بھارت پر خودکش حملہ کیا ہے ، بھارت ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا،حکومت ارکان پارلیمنٹ اور سفارتکاروں کو خصوصی سفیر بنا کر مختلف ممالک میں بھجوائے ،ہمیں آستین کے سانپ پکڑ کر مارنے ہوں گے۔

اتوار کو یہاں یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آزادکشمیر سردار یعقوب نے کہاکہ یقین ہے کہ پانچ فروری کو یوم یکجتء کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مودی نے اپنا ایجنڈا مقبوضہ کشمیر پر مسلط کردیا لیکن ہمیں صبر کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ابھی تک ہم کشمیر لینے کے لیے ذہنی طور پر تیار نظر نہیں آتے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان ہمارا ہے اور وہ ہمارا وکیل ہے ،موجودہ مشکل حالات میں بھارت کبھی ہم سے سمجھوتہ نہیں کرے گا،آپ نہ ہمیں اس طرف جینے دیتے ہیں اور نہ ادھر مرنے دیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کی حفاظت کے لیے کشمیریوں کو خود اٹھنا پڑے گا،کشمیری حق خودارادیت کے علاوہ کسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،حالات اس طرف نہ لے جائے جائیں کہ کشمیریوں سے کہا جائے کہ مان جائو۔

عبداللہ حمید گل نے کہاکہ کشمیری مظلوم نہیں ، وہ اپنی بقا اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آزادی کی قیمت دی جاتی ہے ، جانیں قربان کی جاتی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کیا جنگیں معیشت پر لڑی جاتی ہیں ، افغانستان اور شمالی کوریا کے پاس کیا ہی ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی کبھی مجال نہیں تھی کہ وہ پاکستان کے سامنے کھڑا ہوسکتا ،نریندر مودی آج درندگی پر اترا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ قوم آج تک فیصلہ نہیں کرسکی کہ کشمیر ہے پاکستان یا بنے گا پاکستان ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کے لیے ہم نے تین جنگیں لڑیں ، پاک فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں ،یہ وقت ٹیپو سلطان بننے کا ہے ٹویٹر سلطان بننے کا نہیں ،جنگیں ٹویٹر پر نہیں لڑی جاتیں ،کشمیری چھ ماہ سے محصور ہیں اور ہم ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر تقریریں کررہے ہیں،کشمیر تقریر سے نہیں شمشیر سے آزاد ہوگا۔

عبد اللہ حمید گل نے کہاکہ حکومت بتائے کہ اس کی کشمیر پالیسی کیا ہے ،وزیراعظم عمران خان بتائیں کہ وہ امریکہ سے کون سی ٹرافی جیت کر لائے ،کوئی جہاد کی کال دے نہ دے میں کشمیر میں جہاد کی کال دوں گا ۔ انہوںنے کہاکہ میں کشمیر جائوں گا ، لڑوں گا اور کشمیر کے لیے اپنی جان دوں گا۔سینیٹر جنرل ر عبدالقیوم نے کہاکہ مودی ایک وحشی ، درندہ اور دہشتگرد ہے ،مودی کے ہاتھ بھارت کی حکمرانی بندر کے ہاتھ میں استرے کے مترادف ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مودی نے بھارت پر خودکش حملہ کیا ہے ، بھارت ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے بطن سے مزید پاکستان جنم لیں گے ۔انہوںنے کہاکہ شہادت کا جذبہ صرف پاک فوج کا نہیں پوری پاکستانء قوم کا ہے،ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ سرحد کھول دیں اور سب کشمیر میں گھس جائیں ،کشمیر ، ایٹمی پروگرام اور سی پیک پر پوری قوم متحد ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ارکان پارلیمنٹ اور سفارتکاروں کو خصوصی سفیر بنا کر مختلف ممالک میں بھجوائے ،ہمیں آستین کے سانپ پکڑ کر مارنے ہوں گے۔

پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر ثوبیہ کمال خان نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کی آزادی کا سورج جلد سے جلد سے طلوع ہو ،کشمیر کی آزادی کا دن اب زیادہ دور نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے شر پر مبنی اقدام سے کشمیریوں کے لیے خیر برآمد ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے لیے ایک مربوط اور مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت مشاورت سے حکمت عملی طے کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانچ فروری کو پوری پاکستانء قوم گھروں سے باہر نکلے اور کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے۔ ثوبیہ کمال خان نے کہاکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔