صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹرا خترملک کی سابق گورنررفیق رجوانہ کے گھرآمد۔ اہلیہ کی وفات پر تعزیت

اتوار 2 فروری 2020 21:15

ملتان ۔02 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2020ء) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک گزشتہ روز سابق گورنر ملک رفیق رجوانہ کے گھرامیر آباد گئے اور ان سے انکی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔ صوبائی وزیر نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زین قریشی کے ہمراہ شعبان چونگل کے والد کی برسی میں بھی شرکت کی۔ڈاکٹر اخترملک نے اپنے حلقہ میں واقع یونین کونسل مخدوم رشید کا بھی دورہ کیا، شہریوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کئے۔آنہوں نے اکرم خان بلوچ کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کی۔سابق چئیرمین یونین کونسل لیاقت شاہ،سہیل شاہ اور ملک عبدالروف بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔