Live Updates

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے دائردرخواست پر سماعت آج ہو گی

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 3 فروری 2020 10:24

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے دائردرخواست پر سماعت آج ہو گی
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری۔2020ء) وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے دائردرخواست پر سماعت آج ہو گی چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا. خیال رہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا.درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ ایم این اے صادق اور امین نہیں رہے سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے.

(جاری ہے)

واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے دائردرخواست پر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے. عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری قانون وانصاف، سیکرٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے.

درخواست کے متن میں درج ہے کہ 2018الیکشن کے نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے اور پی ٹی آئی رہنما نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا فیصل واوڈا نے جھوٹا حلف دے کر بددیانتی کی، وفاقی وزیر کو دہری شہریت رکھنے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل کیا جائے اوربطور وزیر کام کرنے سے روکا جائے. عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے کر کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات