پنجاب کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلودرہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 3 فروری 2020 11:42

پنجاب کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلودرہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوںکے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں لاہور،اسلام آباد،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،ناروال،ساہیوال،ملتان،اوکاڑہ اور رحیم یار خان میںموسم خشک، ابر آلود اور کہیں کہیں بارش جبکہ پنجاب کے میدا نی علاقوں میں رات کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے، اس کے سا تھ سا تھ مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت اسلام آباد ، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں موسم خشک جبکہ گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں برف باری ہوئی اور موسم شدید سرد رہا ، اسی طرح ملک کے دیگر علا قو ں میں موسم خشک اور سرد رہا، سوموار کی صبح صوبائی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ8 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 6 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب46فیصد رہا۔