احتساب عدالت سکھر میں خور شید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 18فروری تک ملتوی

پیر 3 فروری 2020 16:09

احتساب عدالت سکھر میں خور شید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2020ء) احتساب عدالت سکھر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خور شید شاہ پرآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 18فروری تک ملتوی کر دی، خور شید شاہ سمیت ریفرنس میں نامزد تمام 18 افراد عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت کا خور شید شاہ سمیت تمام لوگوں کو 18 فروری پر پیش کرنے کا حکم، خورشید شاہ سمیت 18 لوگوں کے اوپر 1 ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے عدالت نے غیر حاضری پر ملزم جنید قادر شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،سکھر کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کے تیارکردہ ریفرنس کی سماعت کی سماعت کے موقع خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے عدالت لایا گیا عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری جمعیت موجود رہی سماعت کے موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر سید اویس شاہ اور خورشید شاہ کے صاحبزادے و ایم پی اے سید فرخ شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے نیب ریفرنس کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا اور دونوں اطراف کے وکلاء کے دلائل کے بعد سماعت 18 فروری تک پندرہ روز کے لیے ملتوی کردی تاہم عدالت نے سماعت کے موقع پر پیش نہ ہونے پر ریفرنس میں نامزد ملزم اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ کے بھائی جنید قادر شاہ کے پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جنید قادر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل ملک سے باہر ہیں اگلی سماعت پر عدالت میں حاضر ہوں گے۔