راجہ پرویز اشرف کا باعزت بری ہونا حق اور سچ کی فتح ہے، نفیسہ شاہ

پیر 3 فروری 2020 18:49

راجہ پرویز اشرف کا باعزت بری ہونا حق اور سچ کی فتح ہے، نفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2020ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ راجا پرویز اشرف کا باعزت بری ہونا حق اور سچ کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا ہتھیار ہے ، آصف علی زرداری اور فریال تالپورکو خیالی الزامات کی آڑ میں قید رکھا گیا ، خورشید شاہ نیب کے پاس یرغمال ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ نیب کا کردار ہنٹر ڈاگ سے مختلف نہیں ، نیب کی وجہ سے ملک کی معیشت بھی تباہ ہوئی۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ نیب گوبلز کے نقش قدم پر عمل پیرا ہے۔