Live Updates

جہانگیر ترین نے عمران خان پر بیس ارب روپے خرچ کیے

اب انہیں پارٹی میں پیچھے کیا جا رہا ہے، پرویز خٹک نے اہم عہدیداروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں انکا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات جہانگیر ترین پیدا کر رہے ہیں: سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 3 فروری 2020 22:37

جہانگیر ترین نے عمران خان پر بیس ارب روپے خرچ کیے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3 جنوری 2020) : جہانگیر ترین نے عمران خان پر بیس ارب روپے خرچ کیے، اب انہیں پارٹی میں پیچھے کیا جا رہا ہے، پرویز خٹک نے اہم عہدیداروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں انکا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات جہانگیر ترین پیدا کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے عمران خان پر قریباً بیس ارب روپے سے زائد خرچ کیے ہیں، اتحادیوں کو منانے والے بھی جہانگیر ترین ہی تھے۔

اںھوں نے بتایا کہ اب پاکستان تحریک انصاف میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کہ جہانگیر ترین کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انکے خلاف میڈیا پر ایک بہت بڑی مہم چلائی گئی، عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین نے الیکشن سے پہلے پارٹی پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا تھا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے کہ اب پرویز خٹک پارٹی میں آگے آنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے انھوں نے تین روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے دو رکن قومی اسمبلی اورایک اعلیٰ بیوروکریٹ کے ہمراہ ایک ملاقات کی جس میں انکا کہنا تھا کہ پارٹی میں جو بھی گڑبڑ چل رہی ہے اسکے پیچھے جہانگیر ترین ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اسکے بعد جہانگیرترین ملک سے باہر چلے گئے اور واپس آکر انھوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان سے ملاقات کی۔
واضع رہے کہ محمود خان کے حوالے سے صحافی عارف حمید بھٹی نے ہی انکشاف کیا تھا کہ انکو وزیراعلیٰ بنانے والے پرویز خٹک ہی ہیں۔ اںھوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ پہلے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختوںخواہ عاطف خان کو بنایا جائیگا، لیکن بعد میں عمران خان کو یہ پیغام دیا گیا کہ پرویز خٹک اپنے ساتھ پندرہ سے بیس ارکارن صوبائی اسمبلی کو ملا کر پارٹی سے نکلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسکے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کو بنا دیا تھا۔ اب عارف حمید بھٹی کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پارٹی میں جہانگیر ترین کو پیچھے کرنے والے اور کوئی نہیں بلکہ پرویز خٹک ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات