لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میںموسم خشک، ابر آلوداور بارش امکان

منگل 4 فروری 2020 12:54

لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میںموسم خشک، ابر آلوداور بارش امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران پنجاب کے متعدد علاقوں لاہور،اسلام آباد،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،ناروال،ساہیوال،ملتان،اوکاڑہ اور رحیم یار خان میںموسم خشک، ابر آ لود اور کہیں تیز کہیں ہلکی بارش ،جبکہ پنجا ب کے میدا نی علاقوں میں رات کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری متوقع ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور اسلام آباد ، میں موسم خشک ،جبکہ گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں برف باری ہوئی اورموسم شدیدسرد رہا ،اسی طرح ملک کے دیگر علا قو ں میں موسم خشک اور سرد رہا۔