کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے ‘ افتخار بشیر

شناختی کارڈ کی شرط واپس لی جائے، ایک دن کی ہڑتال سے ملک کواربوں روپے کے نقصان ہوتا ہے‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

منگل 4 فروری 2020 15:07

کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2020ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے فروری سے 50ہزار روپے اور اس سے زائد خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط لاگو ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے ،کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے ۔

انہوںنے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط پر فیصل آباد کی تمام تاجر و صنعتی تنظیموں کی طرف سے 8فروری کو چوک گھنٹہ گھر میں جلسہ کرنے اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 10فروری سے مکمل پہیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے اگر حکومت نے شناختی کارڈ کی لازمی شرط ختم نہ کی تو اس احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیل جائے گاان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدر ی نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث پہلے ہی کاروبار جمود کا شکار ہے اور کاروباری ادارے بند ہونے سے لاکھوں افراد بے روزگاری کا شکار ہیں اس لیے حکومت شناختی کارڈ کی شرط کا خاتمہ کرے ۔ شناختی کارڈ کی شرط واپس لی جائے کیونکہ صرف ایک دن کی ہڑتال سے ملکی معیشت کواربوں روپے کے نقصان ہوتا ہے۔