کشمیر ایشو پر طلباء کا جذبہ دیدنی ہے،اے سی راولپنڈی کینٹ

منگل 4 فروری 2020 23:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے کہا کہ کشمیر ایشو پر طلباء کا جذبہ دیدنی ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل کشمیر کے حوالے سے انتہائی جذباتی ہے اور چاہتی ہے کہ اقوام عالم اس مسئلہ کو پرامن انداز میں حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم، جبر اور انسانیت سوز تشدد کی وجہ سے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ہے انہوں نے کہا کہ نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بلکہ پورے بھارت میں متنازع شہریت قانون کی وجہ سے احتجاج اور انتشار کی لہر جاری ہے اور پوری بھارتی قوم مودی سرکار کے متشدد فیصلوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ اصغر مال کالج راولپنڈی میں منعقدہ سیمینار میں کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ رمیشہ جاوید، پر نسپل پروفیسر شاہد حمید جنجوعہ،وائس پرنسپل معین قریشی، پروفیسر ساجد نقوی نے طور پر شرکت کی پرنسپل شاہد حمید جنجوعہ نے کہا حکومت نے انتہائی جرتمندانہ انداز اور دانشمندی سے کشمیر کا مسئلہ اقوام عالم کے سامنے پیش کیا ہے اوراب عالمی طاقتوں کا امتحان ہے کہ وہ کس طرح اس مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام اور حریت لیڈرشپ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے کشمیر مسئلہ پر کئے جانیوالے اقدامات پر خوش ہیں اور ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔