آزاد جموں کشمیر کے تمام دس اضلاع میں 5 فروری کے حولے سے مقبوضہ کشمیر کے اپنے بہن بھاییوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سکولو ں اور کالجوں کے طلبا وطالبات کے علاوہ مختلف سیاسی ،سماجی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے جلسے،جلوس اور ریلیوں کا انعقاد

بدھ 5 فروری 2020 15:10

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2020ء) آزاد جموں کشمیر کے تمام دس اضلاع میں 5 فروری کے حولے سے مقبوضہ کشمیر کے اپنے بہن بھاییوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سکولو ں اور کالجوں کے طلبا وطالبات کے علاوہ مختلف سیاسی ،سماجی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے جلسے،جلوس اور ریلیاں نکالی گئی۔ریلی کے شرکا نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم اور 9 لاکھ بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوںکے خلاف سنگین انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔

قبل ازیںدن کا آغازآزادکشمیر کی تمام مساجد میں نماز فجر میں مقبوضہ کشمیر کے اپنے بہن بھاییوں کے لیے خصوصی دعاوں سے ہوا اور 9:59 پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ کوہالہ اور منگلہ پلوں کے علاوہ پاکستان اور آزاد کشمیر کوملا نے والے دیگر مقامات پر کشمیریوں اور پاکستانیوں کے درمیان اٹوٹ رشتوں کے اظہار اور مقبوضہ کشمیر کے بہن بھاییوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنایی گئی ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں تمام سیاسی،مذہبی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے بہن بھاییوں سے اظہار یکجہتی کے لیے روایتی قومی و ملی جزبہ کیساتھ جلسے۔جلوس،ریلیاںاور سمینارزمنعقد کیے گیے۔جلوس اور ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مودی سرکار کی جانب سے آینی ترمیم کے زریعے 5اگست کے بعد آرٹیکل 370 اور 35-A کے خاتمے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت کو ختم کرنے کی شدیدالفاظ میںمذمتی نعرے درج تھے ۔

مقررین نے اپنے مقبوضہ کشمیر کے کشمیری بہنوں اور بھاییوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہویے یقین دلایا کے کہ آزادکشمیر کی ہر آنے والی حکومت اور تمام سیاسی،سماجی ومذہبی جماعتیں اور عوام کے علاوہ پاکستان کی حکومت ،عوام اور افواج پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آذادی کے لیے ہر محاز پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور بھارت کی ہندو انتہاپسند حکومت کی توسیع پسندانہ عزایم کو دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کیا جاییگا ۔

مقررین نے پاکستان کی قومی اسمبلی سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف قراردادیں منظور کرنے پر حکومت پاکستان اور اپوزشن کی تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ آمنہ سلیم،جاوید ہاشمی،حسین حقانی ودیگر نے کہا کہ آزادی کشمیر کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرو رہے،ہندوستان زیادہ دیر تک کشمیریوں پر ظلم نہیں کر سکتا،وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری بچوں،خواتین،بزرگوں پر ظلم و ستم کر رکھا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کشمیری بھائیوں کو آزادی نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ کشمیر کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کریںاور خارجہ پالیسی کو موثر بنا کر بھارت کو ہر محاز پر پسپایی اختیار کرنے پر مجبور کیا جایے ۔