Live Updates

وزیراعظم کو زبردست دھچکا، تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا

کراچی سے تعلق رکھنے اور حلقہ این اے 239 سے منتخب ہونے والے اکرام چیمہ نے پارٹی پالیسیوں اور کراچی قیادت سے تنگ آ کر استعفیٰ دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 5 فروری 2020 21:54

وزیراعظم کو زبردست دھچکا، تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ..

خبر کی تصحیح

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرام چیمہ نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی میڈیا پر چلنے والی خبروں اور وزیراعظم سے بھی کسی قسم کے اختلافات ہونے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرام چیمہ نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی، میڈیا پر چلنے والی خبروں اور وزیراعظم سے بھی کسی قسم کے اختلافات ہونے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ کراچی سے تعلق رکھنے اور حلقہ این اے 239 سے منتخب ہونے والے اکرام چیمہ نے پارٹی پالیسیوں اور کراچی قیادت سے تنگ آ کر استعفیٰ دیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اکرام چیمہ گزشتہ کافی عرصے سے پارٹی پالیسیوں اور کراچی کی قیادت سے نالاں تھے۔ اکرام چیمہ نبے کچھ عرصہ قبل بھی اپنے تحفظات ..مزید پڑھیے

سابقہ خبر

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2020ء) وزیراعظم کو زبردست دھچکا، تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا، کراچی سے تعلق رکھنے اور حلقہ این اے 239 سے منتخب ہونے والے اکرام چیمہ نے پارٹی پالیسیوں اور کراچی قیادت سے تنگ آ کر استعفیٰ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 239 سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما اکرام چیمہ گزشتہ کافی عرصے سے پارٹی پالیسیوں اور کراچی کی قیادت سے نالاں تھے۔ اکرام چیمہ نبے کچھ عرصہ قبل بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اس گروپ میں بھی شامل تھے جس نے اجتماعی استعفے دینے کی دھمکی دی تھی۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی اکرام چیمہ نے باقاعدہ استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی بھجوا دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات