ترک صدراردوان کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 6 فروری 2020 12:38

ترک صدراردوان کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، شام کی صورتحال پر ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2020ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات سمیت شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک وزارت مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں صدر اردوان نے کہا ہے کہ ادلب میں جھڑپوں کے سدباب کے لئے علاقے میں بھیجی گئی ترک مسلح افواج پر گذشتہ روز اسد فورسز کے طرف سے کئے گئے اور 8 ترک فوجیوں کی شہادت کا سبب بننے والے حملے نے شام میں امن کے لئے جاری مشترکہ کوششوں پر ضرب لگائی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ترکی اس سے مشابہ حملوں کے خلاف اپنے جائز حقِ دفاع کو سخت ترین شکل میں استعمال کرنا جاری رکھے گا۔