Live Updates

دنیا جتنی بھی ترقی کر لے کتاب کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا‘ مرزا سلیم بیگ

یوٹیوب چینلز پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں،سفارشات طلب کی ہیں‘ چیئرمین پیمرا

جمعرات 6 فروری 2020 13:12

دنیا جتنی بھی ترقی کر لے کتاب کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا‘ مرزا سلیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) چیئرمین پیمرا مرزا سلیم بیگ نے کہا ہے کہ دنیا جتنی بھی ترقی کر لے کتاب کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا،ایک ایوریج کے مطابق امریکی صدر ہفتے میں 4 کتابیں پڑھتا ہے کیونکہ اس نے دنیا کو لیڈ کرنا ہے تو اس کے لئے آئیڈیا ضروری ہیں جو صرف کتابوں سے مل سکتے ہیںیو ،ٹیوب چینلز کے حوالے سے سفارشات طلب کرنے کے لئے ویب پر خط ڈالا گیا ہے ،پیمرا کا یو ٹیوب چینلز پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں۔

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے ایکسپو سنٹر لاہور میں34 ویں بک انٹرنیشنل ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری اور دیگر بھی موجود تھے ۔ چیئرمین پیمرا نے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

بک ایکسپو میں ملکی اور غیر ملکی پبلشرز نے سٹال لگائے ہیں جہاںمختلف کتابیں بازار سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔

چیئرمین پیمرا نے کہاکہ بک فیئر دیکھ کر خوشی ہوئی اور یہ ثابت ہوا ہے کہ ہمارا معاشرہ زندہ ہے ، آج کے دور میںکتب بینی کے رجحان میں کمی ہوئی ہے ۔ اگر دنیا کو دیکھنا ہے تو کتب بینی کا شوق پیدا کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ تین سے چار ماہ میں نئے ٹی وی چینلز کو لائسنس دیںگے ، پیمرا آزادی صحافت پرکوئی پابندی نہیں لگا رہا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات