سعودی سفیرعمران خان کیخلاف شکایتی خط اپنی حکومت کو لکھ چکے ہونگے

وزیراعظم اور ان کیساتھ دوروں پر جانے والی ٹیم کو ڈپلومیسی کا علم نہیں ہے ۔ نجم سیٹھی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 6 فروری 2020 14:43

سعودی سفیرعمران خان کیخلاف شکایتی خط اپنی حکومت کو لکھ چکے ہونگے
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 06 فروری 2020ء ) سعودی سفیر عمران خان کیخلاف شکایتی خط اپنی حکومت کولکھ چکے ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعطم عمران خان کے دورہ ملائیشیا پر بیانات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی سفیر عمران خان کیخلاف شکایتی خط سعودی حکومت کو  لکھ چکے ہونگے۔

نجم سیٹھی نے اسلام آباد میں سعودی سفیر کے بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سفیر نے کوالالمپور سمٹ کے حوالے سے پاکستان پر کسی بھی قسم کے دباوٴ کی تردید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ سعودی حکومت نے پاکستان پر کسی قسم کا کوئی دباوٴ نہیں ڈالا۔ جس پر ترک صدر اردگان نے بھی کھل کر بات کی اور یو اے ای کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا جا کر تمام تر ملبہ سعودی عرب پر ڈال دیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ زلفی بخاری نے باقاعدہ نام لے کر کام تمام کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھ دوروں پر جانے والی ٹیم کو ڈپلومیسی کا علم نہیں ہے۔ یہ ٹیم دفتر خارجہ کی بریفنگ بھی نہیں لیتی۔ حکومت نے فیصلہ یہ کیا تھا کہ ملائیشیا جا کر کوالالمپور سمٹ میں عدم شرکت پر مرہم پٹی کی جائے تاہم یہ تمام باتیں وزیراعظم کو عوام سطح پر نہیں کرنی چاہیے تھیں۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اہم ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوالالمپورسمٹ سے متعلق دوست ممالک کے خدشات دور ہو گئے۔کچھ دوست ممالک کو لگ رہا تھا کہ یہ امت کو تقسیم کرنے کے لئے ہے لیکن ہمیں اسلاموفوبیا اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے خلاف مل کر جدوجہد کرنی ہے۔