کراچی پریمیئر فٹ بال کپ میں مزید پانچ میچز کا فیصلہ

جمعرات 6 فروری 2020 18:39

کراچی پریمیئر فٹ بال کپ میں مزید پانچ میچز کا فیصلہ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2020ء) کراچی پریمیئر فٹ بال کپ میں مزید پانچ میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ فٹ بال کلب کراچی کے زیرِ اہتمام اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کراچی پریمیئر فٹ بال کپ بلوچ مجاہد فٹ بال اسٹیڈیم ابراہیم حیدری میں کھلاجارہا ہے جس میں کورنگی بلوچ نے سرحد اسپورٹس کو 2-1 سے شکست دی، برما محمڈن نے گل بلوچ کو 2-0 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

اسی طرح دلبوڈ محمڈن نے پھول پتی اسٹار کو 1-0 سے شکست سے دوچار کیا، برما آفریدی نے شرفی محمڈن کو 4-0 سے ہرایا جبکہ جام11- نے الشہباز کو پیلنٹی کک کے ذریعے 4-3 سے شکست سے دوچار کیا۔

متعلقہ عنوان :