ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 6 فروری 2020 19:07

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2020ء) ملک کے بیشترعلاقوں میں جمعہ کو موسم سرد اور خشک رہے گا تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ جمعرات کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 16، گوپس، کالام منفی 11، استور، پاراچنار منفی 10، بگروٹ منفی 09، ا لم جبہ منفی 07، دیر، راولاکوٹ منفی 04 اور قلات میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔