ْ فاٹا اب صوبائی معاملہ ہے، اس سے متعلقہ سوال یہاں نہ پوچھے جائیں، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 7 فروری 2020 13:30

ْ فاٹا اب صوبائی معاملہ ہے، اس سے متعلقہ سوال یہاں نہ پوچھے جائیں، ڈپٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ 25 ویں ترمیم کے بعد فاٹا اب صوبائی معاملہ ہے اس لئے اب اس سے متعلقہ سوال یہاں نہ پوچھے جائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شہریار خان آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 25 ویں ترمیم کے بعد فاٹا اب صوبائی معاملہ ہے جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آئندہ فاٹا سے متعلقہ سوال صوبے سے پوچھا جائے یہاں نہیں۔