پاکستان سپر لیگ کے موقع پر منشیات کے خلاف آگاہی مہم پر مشتمل زندگی ایپ باقاعدہ شروع کی جارہی ہے، طلبہ یہ ایپ ڈائون لوٖڈ کریں، وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی

جمعہ 7 فروری 2020 13:30

پاکستان سپر لیگ کے موقع پر منشیات کے خلاف آگاہی مہم پر مشتمل زندگی ایپ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے موقع پر منشیات کے خلاف آگاہی مہم پر مشتمل زندگی ایپ کو باقاعدہ شروع کیا جارہا ہے‘ تمام طالب علم ‘ والدین اور اساتذہ یہ ایپ ڈائون لوڈ کریں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے انسداد منشیات پالیسی دی۔ زندگی ایپ تیار کی ہے جس پر تمام اعداد و شمار موجود ہوں گے۔ یہ ایپ تعلیمی اداروں کے بچے ڈائون لوڈ کریں گے۔ تمام صوبوں کے ساتھ مل کر اس پر مہم چلائیں گے۔ ہم نے نصاب میں بھی انسداد منشیات کے حوالے سے مضمون شامل کیا ہے۔