Live Updates

عمران خان اور جہانگیر ترین میں فاصلے بڑھنے کا معاملہ

میرے پاس کوئی مصدقہ خبر نہیں ہے لیکن دوستوں میں اونچ نیچ ہو جاتی ہے، وفاقی وزیر غلام سرور خان

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 7 فروری 2020 14:26

عمران خان اور جہانگیر ترین میں فاصلے بڑھنے کا معاملہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-07فروری2020ء) عمران خان اور جہانگیر ترین میں فاصلوں کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ مختلف تجزیہ نگاروں نے بھی انکشافات کئے ہیں کہ تحریک انصاف کی قیادت میں تلخیاں پیدا ہوگئی ہیں جس کے بعد پارٹی کے اہم رکن جہانگیر ترین اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فاصلوں کی خبریں سرگرم ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس سے متعلق کوئی مصدقہ خبر نہیں ہے، لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہیئے کہ دوستوں میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔

اینکر نے اپنا سوال دہراتے ہوئے پوچھا کہ آپ ان تمام خبروں کی تردید کریں گے یاتصدیق؟ اس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی خبر نہیں ہے اور نہ ہی اس بارت میں ہمیں کسی کی باتوں پر یقین کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

تاہم وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ دوستوں میں اونچ نیچ ہو جانا ایک معمول کی بات ہے، اس پر اتنا شور نہیں مچانا چاہیئے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے قبل جہانگیر ترین کو تمام مذاکراتی کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد ایسی خبریں آئیں تھیں کہ شاید وزیراعظم عمران خان جہانگیر ترین سے نالاں ہیں۔ جہانگیر ترین پارٹی کے وہ رکن ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے کہ وہ عمران خان کے سب سے زیادہ قریبی ساتھی ہیں۔ الیکشن 2018 سے پہلے نا اہل ہونے والے جہانگیر ترین کو الیکشن کے دنوں میں اور الیکشن کے بعد بھی عمران خان کے لئے کام کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔

اتحادیوں کو راضی کرنا ہو یا کسی سے مذاکرات، عمران خان جہانگیر ترین پر سب سے زیادہ یقین کرتے آئے ہیں۔ لیکن کچھ دن قبل جہانگیر ترین کو تمام مذاکراتی کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد تاثر دیا جا رہا تھا کہ شاید عمران خان اور جہانگیر ترین میں تلخی کی وجہ سے فاصلے بڑھ گئے ہیں۔اسی پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس سے متعلق کوئی مصدقہ خبر نہیں ہے، لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہیئے کہ دوستوں میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات