Live Updates

ہرنائی ۔جماعت اسلامی ہرنائی کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

جمعہ 7 فروری 2020 16:50

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی ومظاہرہ ضلعی امیر مولانا نورمحمد جنرل سیکرٹری سیدنورمحمدشاہ ، ضلعی نائب امیر سیدمحمدترین، تحریک انصاف کے صوبائی ریجنل جوائنٹ سیکرٹری سیدنزیرشاہ، وتحریک انصاف کے رہنماء ملک اکبر خان ترین ، اقلیتی رہنماء رمیش کمار اور حمیداللہ ترین جماعت اسلامی کے ضلعی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی تمام حد پار کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔انہوں نے مظلوم کشمیری مسلمانوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اوربھارت کیخلاف سخت نعرہ بازی بھی کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات