مریم نواز کو اپنے والد نواز شریف کی عیادت کیلئے اجات دی جائے،مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن

جمعہ 7 فروری 2020 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2020ء) مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ،وارث اچکزئی،چمن سٹی کے صدر عبدالمنان درانی،نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی،غلام آغا ،شنو گل،ارباب اقبال کاسی نے سپریم کورٹ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ مریم نواز شریف کو اپنے والد قائد جمہوریت میاں نواز شریف کی عیادت کی اجازت دیں کیونکہ میاں صاحب کی طبیعت بہت خراب ہے اس سے قبل بھی مرحوم بیگم کلثوم نواز کی بیماری کا سارے مسخروں نے مذاق بنا یا تھا لیکن یہاں یقین دلا نے کیلئے مرنا ضروری ہوتا ہے جب وہ فوت ہوئی اس قت بھی ان مسخروں کو یقین نہیں آرہا تھا اب جبکہ میاں نواز شریف کی طبیت بہت خراب ہے ان کی تیمار داری کی اشد ضرورت ہے ہم سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ مریم نواز کو اپنے والد نواز شریف کی عیادت کیلئے اجات دی جائے میاں نواز شریف ،شہباز شریف،مریم نواز تمام کا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے وہ صحت یاب ہوکر جلد واپس اپنے عوام کے درمیان ہونگے حکومت صرف مہنگائی کم کریں اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔