ممبئی میں سیکٹر 44 نیرول میں واقع ایک عمارت میں لگی آگ کے خوفناک مناظر

نوی ممبئی سیکٹر 44 نیرول سی ووڈس میں واقع اپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں آگ لگ گئی، فائر ٹینڈرز موقع پر موجود۔ بھارتی میڈیا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر ہفتہ 8 فروری 2020 08:54

ممبئی میں سیکٹر 44 نیرول میں واقع ایک عمارت میں لگی آگ کے خوفناک مناظر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 08 فروری 2020ء) ممبئی شہر کی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، نوی ممبئی سیکٹر 44 نیرول سی ووڈس میں واقع اپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں آگ لگ گئی، فائر ٹینڈرز موقع پر موجود۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی میں نیرول سی ووڈس میں واقع ایک اپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں آگ لگ گئی ہے، بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بلڈنگ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لیے موقع پر موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ آگ بھڑک اٹھنے کے بعد خوفناک مناظر دکھائی دیے۔ وائر ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں بلند و بالا عمارت کے 19ویں اور 20ویں فلور پر آگ لگی جس کی شدت بظاہر بہت زیادہ دکھائی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

متفرق میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے والا عملہ موقع پر موجود ہے اور آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کی شام ، جنوبی ممبئی میں پوش ملابار کے پہاڑی علاقے میں 15 منزلہ رہائشی عمارت کی 5ویں منزل پر آگ لگی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمارت میں سے پانچ افراد جن میں تین خواتین بھی شامل تھیں کو بازیاب کرایا گیا تھا جبکہ آگ کے اس واقعے میں بھی کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :