Live Updates

مریم نواز نے خاموش ہی رہنا ہے تو باہر چلی جائیں

مریم نواز کو اگر یہاں رہ کر خاموش ہی رہنا ہے تو بہتر ہے چلی جائیں اور اپنے والد کی خدمت کریں۔ مولانا فضل الرحمن

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 8 فروری 2020 13:25

مریم نواز نے خاموش ہی رہنا ہے تو باہر چلی جائیں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری 2020ء ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی میں بڑی تبدیلی ابتدا ہو سکتی ہے۔مریم نواز نے خاموش رہنا ہے تو والد نواز شریف کی خدمت کرنے میں بہتری ہے۔میں شاہراہ دستور میں کہا تھا کہ نواز شریف آپ جیل میں رہیں ہم آپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن جمعہ کو متحدہ مجلس عمل کے سابق سرابراہ علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ اور جے یو پی کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی کی والدہ کے انتقال پر بیت الرضوان کلفٹن کراچی میں مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور ناجائز حکمران مسلط ہیں ہمیں ان سے بہتری کی کوئی توقع نہیں ہے اور اب ان کو جاناہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ایک محاذ بنایا تھا اور عوام کی امیدیں بھی اس سے وابستہ ہوئی تھی مگر بڑی جماعتوں نے آرمی ایکٹ ترمیم میں ووٹ کے ذریعے عوام کو مایوس کر دیا ہے ، عوام کو اس کی توقع نہیں تھی۔ مولانا فضل لرحمان ہم نے اس کے باوجود طے کیا ہے کہ ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہم عوام کا ساتھ دیں گے، اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کی اس حوالے سے بھرپور احتجاجی مہم چلائیں گے۔

23 فروری کو کراچی میں جلسہ ہوگا ،یکم مارچ کو اسلام آباد میں بڑے پیمانے کا قومی کنونشن ہوگا اور 19 مارچ کو لاہور میں بڑا مظاہرہ ہوگا اور ہماری کوشش ہے کہ ساری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں اور ان کے مسائل کے حل کے آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ان جماعتوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے لیکن اگر انہیں اب بھی اپنی غلطی کا احساس ہے تو ہمارے دروازے بند نہیں ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام آباد میں عوام کی بڑی تعداد نے مارچ میں شرکت کی اور وہاں پر آئے اورساری سیاسی جماعتیں ایک جگہ پر جمع ہوئی اور اس سے امید پیدا ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے یہ ہے کہ وہ امید پوری نہ ہو سکی۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 2001 کے بعد ہم مشکل امتحانات میں تھے لیکن اس ملک کا نظام چل رہا تھا ، مگر آج تو نظام مکمل ٹھپ ہو چکا آئے۔

مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ حالیہ ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اس سے پہلے ان سے کوئی ملاقات طے نہیں تھی ، مگر ان کو کچھ غلط فہمی ہوئی تھی اور دوسری ملاقات ان کی بیمار پرسی کے حوالے سے تھی، اس دوران ہم نے ہلکے پھلکے انداز میں بات کی مگر وہ خاموش رہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کی جو بات ہے اس کے حوالے سے کافی ہلچل ان کے اپنے حلقوں میں ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ تبدیلی بڑی تبدیلی کی بات ہورہی ہے۔

ان ہاؤس تبدیلی بھی کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔مریم نواز کی نواز شریف کی تیمارداری کے لیے جانے کے سوال پر کہا کہ مریم نواز کو اگر یہاں رہ کر خاموش ہی رہنا ہے تو بہتر ہے چلی جائیں اور اپنے والد کی خدمت کریں۔مولانا نے مزید کہا کہ میں نے شاہراہ دستور پر کھڑے ہو کر کہا تھا کہ نواز شریف آپ جیل میں رہیں، آپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات