کراچی میں اے این پی رہنما پر حملہ، بال بال بچ گئے

مشتعل افراد نے انہیں اور ان کے صاحبزادے کو تشدد کا نشانہ بنایا

اتوار 9 فروری 2020 19:55

کراچی میں اے این پی رہنما پر حملہ، بال بال بچ گئے
}کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2020ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری پر کراچی میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر حملہ کردیا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشتعل افراد نے انہیں اور ان کے صاحبزادے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ وہ دفتر سے گھر پہنچے تھے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انہیں روک لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعدازاں اے این پی رہنما نے حملے کی ایف آئی آر تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کرادی۔…