ش* پاک فوج نے بلتورو گلیشئر میں پھنسے 2غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا

کوہ پیما براڈپیک سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ بیمار ہو کر پھنس گئے ،خراب موسم کے باوجود آرمی ایوی ایشن پائلٹس کامیاب رہے :آئی ایس پی آر

اتوار 9 فروری 2020 19:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2020ء) پاک فوج نے شمالی علاقہ جات میں پھنسے 2غیر ملکی کو ہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا ہے ۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی علاقہ جات میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انتہائی مشکل آپریشن کر کے بلتورو گلیشئر پر پھنسے 2غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کوہ پیماؤں کا تعلق امریکا اور فن لینڈ سے تھا جو کوہ پیما براڈپیک سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے،کوہ پیما چوٹی سرکرنے کے دوران بیمار ہونے کے باعث پھنس گئے تھے،انتہائی خراب موسم کے باوجود پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کوہ پیماؤں کو بلتورو گلیشئر سے ریسکیو کر لیا ہے۔