شام میں شدت پسندوں کی صفوں میں درجنوں جرمن شہری بھی موجود

جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایسے چند افراد کا تعلق حیات التحریر الشام سے ہے،رپورٹ

پیر 10 فروری 2020 15:08

شام میں شدت پسندوں کی صفوں میں درجنوں جرمن شہری بھی موجود
ادلب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء) شامی صوبے ادلب میں صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف برسرپیکار باغیوں کی صفوں میں 60 سے زائد جرمن شہری بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جرمنی کے ایک نشریاتی ادارے نے سوشل میڈیا پر جنگجوؤں کی جانب سے بھیجے گئے بعض پیغامات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایسے چند افراد کا تعلق حیات التحریر الشام سے ہے، جس کے مراسم شدت پسند تنظیم القاعدہ سے بتائے جاتے ہیں۔

اس نشریاتی ادارے کے مطابق کم از کم ایک جرمن شہری شدت پسند تنظیم جند الاسلام سے بھی وابستہ ہے۔ شام کا شمال مغربی صوبہ ادلب وہ آخری مقام ہے، جہاں باغیوں اور شدت پسندوں کا قبضہ ہے۔ صدر بشارالاسد اس صورتحال کو اپنی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔