سردار عبدالرب نشتر کی 62ویں برسی 14فروری کو نہایت ہی عقید ت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی

پیر 10 فروری 2020 14:55

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنماء سردار عبدالرب نشتر کی 62ویں برسی 14فروری کو نہایت ہی عقید ت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی اس سلسلے میں احمدیار سمیت مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی سردار عبدالرب نشتر کا شمار بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی ؒ کے انتہائی بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے وہ صوبہ پنجاب کے پہلے گورنر تھے سردار عبدالرب نشتر14 فروری1958 کو انتقال کرگئے تھے جنوبی پنجا ب کے شہر ملتان میں سب سے بڑے ہسپتال نشتر ہسپتال کراچی کا نشتر میڈیکل کالج اور نشتر پارک بھی انہی کے نام سے منصوب ہیں۔