ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم آخر کس چیز سے پریشان ہے، بلاول بھٹو زر داری کے نوٹس پر بختاور کا رد عمل

کیا ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم اپنی انتہائی گری ہوئی کارکردگی سے پریشان ہے کیا ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم مزید 18 ملین افراد کو غربت میں دھکیلنے سے پریشان ہے ، بیان

پیر 10 فروری 2020 16:45

ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم آخر کس چیز سے پریشان ہے، بلاول بھٹو زر داری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء) شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے چیئرمین پی پی پی کو نیب نوٹس پر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سوال اٹھایاکہ ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم آخر کس چیز سے پریشان ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے سوال اٹھایاکہ کیا ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم اپنی انتہائی گری ہوئی کارکردگی سے پریشان ہی کیا ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم مزید 18 ملین افراد کو غربت میں دھکیلنے سے پریشان ہی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کیا ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم کشمیر ہارنے پر پریشان ہی کیا ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم سانحہ اے پی ایس کے مجرم احسان اللہ احسان کے فرار سے پریشان ہی ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم صرف بلاول بھٹو زرداری سے پریشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی اور غربت میں اضافے کے حوالے سے بلاول بھٹو کے مستقل مؤقف پر پی ٹی آئی کی آلہ کار نیب نے نوٹس بھیجا۔ بختاور بھٹو نے کہاکہ مجھے حیرانی ہے کہ آخر کب حقیقی مجرم، مفرور افراد اور بدعنوان احتساب کے دائرے میں آئیں گے۔ بختاور بھٹو نے کہاکہ عمران خان، اس کی بہنیں، اس کی پوری کابینہ اور مفرور مشرف کا کب احتساب ہوگا ۔