سیاسی استحکام کے بعد ملک میں معاشی استحکام پر قابو پالیں گے، وفاقی وزیر غلام سرور خان

منگل 11 فروری 2020 14:49

سیاسی استحکام کے بعد ملک میں معاشی استحکام پر قابو پالیں گے، وفاقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2020ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ اب ملک میں سیاسی استحکام ہے اور اقتصادی استحکام بھی جلد ہی غالب آجائے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں سال اقتصادی طور پر گذشتہ سال کے مقابلہ میں بہت بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایک جمہوری شخصیت ہیں جو کابینہ کے ہر ممبر کو کھل کر بات کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی سے بخوبی واقف ہے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔