سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل انعام میمن کو نااہل قرار دینے کے لیے درخواست دائر کردی گئی

سابق صوبائی وزیر اطلاعات کے گوشواروں اور حقیقی اثاثوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے،اقبال کاظمی کا موقف

منگل 11 فروری 2020 20:12

سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل انعام میمن کو نااہل قرار دینے کے لیے درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2020ء) سندھ ہائی کورٹ میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو نااہل قرار دینے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست سماجی کارکن اقبال کاظمی نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن کے گوشواروں اور حقیقی اثاثوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے،شرجیل میمن نے الیکشن کے دوران اپنے کروڑوں روپے کے اثاثے چھپائے،شرجیل میمن کے خلاف تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کی جائیں،الیکشن کمیشن کو شرجیل میمن کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے،الیکشن کمیشن پاکستان، شرجیل میمن و دیگر کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے