منی لانڈرنگ کیس کی سماعت، زرداری پیش نہ ہوئے

عدالت کی تمام ملزمان کوریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت ، کیس کی سماعت 3مارچ تک ملتوی

منگل 11 فروری 2020 21:46

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت، زرداری پیش نہ ہوئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2020ء) احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جعلی اکاونٹس کیس، میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف میگامنی لانڈرنگ، جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان نیعدالت میں حاضریاں لگوائیں جبکہ سابق صدر آصف زرداری علالت کے باعث احتساب عدالت پیش نہ ہو سکے جبکہ ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی۔

سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے استفسار کیا کہ خواجہ انور مجید کہاں ہیں جس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ انور مجید کو کراچی سے لانے کے لیے نیب ہیڈ کوارٹرز کو خط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ نیب تمام کیسزمیں پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے۔سماعت کے دوران وکیل ا?صف زرداری فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک ریفرنس کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں ہیں اور اپیل کی کہ عدالت ریفرنسزکی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت دے۔جج احتساب عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کوریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی گئی۔