شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 3مارچ تک توسیع

منگل 11 فروری 2020 22:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2020ء) ہائی کورٹ نے سندھ روشن پروگرام میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 3 مارچ تک توسیع دے دی کیس کی سماعت چیف جسٹس، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس فیاض جندران پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی شرجیل میمن عدالت کے رو برو پیش ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے پراسیکیوٹر عمرے کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے تھے گذشتہ رات دیر سے ان کی واپسی ہوئی دوران سماعت چیف جسٹس نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم آپ کیساتھ تعاون کرتے ہیں جس کے جواب میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جی جب بلاتے ہیں تو پیش ہو جاتے ہیں ایڈیشنل نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے پیروائز کمنٹس عدالت میں جمع کرادیئے ہیں جس پر وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے استدعا کی کہ پیراوائز کمنٹس ہمیں بھی فراہم کر دیئے جائیں عدالت نے شرجیل انعام میمن کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی