بلاول بھٹو گرفتار ہوئے تو پیپلزپارٹی سیاسی درجہ حرارت مزید خراب کرے گی

پاکستان پیپلز پارٹی گرفتاری کو مہنگائی سے جوڑ کر اسے انتقامی کارروآئی کا نام دیں گے، ڈاکٹر شاہد مسعود

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 12 فروری 2020 11:52

بلاول بھٹو گرفتار ہوئے تو پیپلزپارٹی سیاسی درجہ حرارت مزید خراب کرے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-12فروری2020ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو اومنی گروپ اور جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب نے طلب کیا ہے۔اسی پر تجزیہ کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اگر نیب میں پیشی کے بعد بلاول بھٹو کی گرفتاری عمل میں آ گئی تو پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی درجہ حرارت مزید خراب کرے گیا۔بلاول بھٹوکی گزشتہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ ایسے الفاظ استعمال کئے جن کو حذف کرنا پڑا۔

اگر بلاول بھٹو کو گرفتارکیا گیا تو اس کے بعدپاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کا سیاسی ماحول خراب کرنے کی کوشش کرے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی پلاننگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہناہے کہ گرفتاری کے بعد یہ لوگ گرفتاری کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے جوڑ دیں گے اور اسے انتقامی کارروآئی کا نام دے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بلاول بھٹو کو اومنی گروب اور جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب نے طلب کیا ہوا ہے جس کے بعد تاثر دیا جا رہا ہے کہ شاید ان کی گرفتاری بھی عمل میں آجائے گا۔

پیپلز پارٹی نے اس طرح کے کیسز میں پیشی کے معاملات کو انتقامی سیاست کا نام دیا ہے۔اس سے پہلے نون لیگ کی قیادت کو بھی مختلف مقدمات میں گرفتاری دینی پڑی ہے ۔گرفتاری کے بعد اب ان کی قیادت نوازشریف کے علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہے۔پیپلز پارٹی کی بات کی جائے تو بلاول بھٹو سے پہلے ان کے والد آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو بھی مختلف مقدمات میں جیل کی ہوا کھانی پڑ چکی ہے۔ لیکن اب بلاول بھٹو کو بھی نیب نے طلب کر لیا ہے جس کے بعد تاثر دیا جا رہا ہے کہ شاید ان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اگر بلاول بھٹو کو گرفتار کیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کا سیاسی ماحول مزید خراب کر دے گی۔