Live Updates

نواز شریف کی طرح عمران خان بھی نااہل ہو جائیں گے

فارن فنڈنگ کیس عمران خان کے گلے ضرور پڑےگا،کیس منطقی انجام تک پہنچا تو عمران خان نااہل ہو جائیں گے۔ نجم سیٹھی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 فروری 2020 11:52

نواز شریف کی طرح عمران خان بھی نااہل ہو جائیں گے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 12 فروری 2020ء ) معروف صحافی نجم سیٹی کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس منطقی انجام تک پہنچتا ہے تو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نااہل ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کا فارن فنڈنگ کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ارباب ارشاد تو ملین ڈالرز کی بات کر رہے ہیں جن کا حساب نہیں ہے،یہ غائب ہو گئے پتہ ہی کچھ نہیں کہ کہاں گئے ہیں۔

قانون کے مطابق فارن فنڈ ڈکلئیر کرنے پڑتے ہیں کہ یہ کہاں سے آئے ہیں۔اور حوالے سے کئی پابندیاں بھی ہیں کہ فنڈ فلاں فلاں جگہ سے نہیں آ سکتے،تو میرے خیال سے یہاں پر واضح طور پر کئی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اگر فارن فنڈنگ کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچتا ہے تو عمران خان نااہل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

قانون کے مطابق پارٹی کا سربراہ نااہل ہو جائے گا لہذا عمران خان نااہل ہو سکتے ہیں جیسے نواز شریف اقامہ کی بنیاد پر نااہل ہوئے ہیں۔

یوں سمجھیں کہ دو لیڈر فارغ ہونے جا رہے ہیں،ایک تو ہو چکا ہے دوسرا ہوجائے گا۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ آج نہیں تو کل فارن فنڈنگ کیس عمران خان کے گلے پڑے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے منحرف رکن اورپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے درخواستگزار اکبر ایس بابر کو کیس کو پیچھے ہٹنے کیلئے دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا تھا، یہ ساری چیزیں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سے نکلتی ہیں،میرا مقصد پارٹی کو ادارہ بنانا تھا، لیکن مجھ پر سنگین الزامات عائد کیے گئے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے درخواستگزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے کہ ان کو کیس واپس لینے کیلئے دھمکی آمیز کالزموصول ہوئی ہیں،اور مجھے ہراساں کیاجارہا ہے۔ میں نے جس جماعت کے خلاف کیس کیا ہے وہی لوگ مجھے ہراساں کررہے ہیں۔اکبرایس بابر نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس نومبر 2014ء میں کیا ہے،اس کے اگلے دن ہی مجھ پر بڑے سنگین الزامات لگائے گئے، مجھ پر کیس بنایا گیا۔ جبکہ میں تحریک انصاف کا بانی ممبر ہوں، ہماری عمران خان کے ساتھ بڑی قربت تھی۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ ہے، میں نے تین سال انتظار کیا اور میرا مقصد یہ تھا کہ پارٹی کو ایک ادارہ بنایا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات