قانون نافذکرنے والے اداروں نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران30 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

بدھ 12 فروری 2020 13:27

قانون نافذکرنے والے اداروں نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں آپریشن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2020ء) قانون نافذکرنے والے اداروں نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران30 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں پولیس کی جانب سے رینجرز کے ہمراہ شاہراہ نورجہاں کے علاقے نصرت بھٹو کالونی ،نارتھ ناظم آباد ،کھنڈو گوٹھ اور واحد کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے گئے جبکہ دوران آپریشن بائیو میٹرک کی مدد سے مشکوک افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔پولیس کے مطابق نصرت بھٹو کالونی سے 14 جبکہ کھنڈو گوٹھ اور واحد کالونی سی16 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا، حراست میں لئے گئے افراد میں 3ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے جبکہ دیگر زیر حراست افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔