سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر انتظام کلین اینڈ گرین پاکستان ریلی کا انعقاد

بدھ 12 فروری 2020 16:43

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر انتظام کلین اینڈ گرین پاکستان ریلی ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2020ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر انتظام کلین اینڈ گرین پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کی قیادت ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید منظر شاہ فرید نے کی۔ ریلی ہاکی سٹیڈیم سرگودھا سے شروع ہو کر پٹھہ منڈی گرائونڈ جاکر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران و دیگر عملہ کے علاوہ طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید منظر شاہ فرید نے کہا کہ وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین ٹیم کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک کو صاف و سرسبز بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کم از کم اپنے حصہ کا ایک پودا لگانا ہوگا اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہوگا۔ سید منظر شاہ فرید نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بھی اس مقصد کے لئے ضلع بھر کے گرائونڈز میں پودے لگا رہا ہے اور اس مہم کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے مختلف کھیلوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ آخر میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے ہاکی سٹیڈیم میں پود بھی ا لگایا۔

متعلقہ عنوان :