پاک قطر فیملی تکافل کی سالانہ کانفرنس کا انعقاد

بدھ 12 فروری 2020 18:52

پاک قطر فیملی تکافل کی سالانہ کانفرنس کا انعقاد
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2020ء) پاک قطر فیملی تکافل نے حال ہی میںکراچی اور لاہور میں سالانہ کانفرنسز کا انعقاد کیا ۔ کانفرنسز ملک بھر میں تکافل ڈسٹری بیوشن ٹیم کی2019میں شاندار کارکردگی اور کاروباری کامیابی کے اعزاز اور 2020 میں کمپنی کی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کی حکمتِ عملی طے کرنے کیلئے منعقد کی گئیں۔

تقریب میں سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی اور شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز تقسیم کئے گے۔ اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد نے کہاکہ میں 2019کے کاروباری اہداف کے حصول کیلئے سخت محنت اور کوششوں پر پوری ٹیم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ ہماری تکافل ڈسٹری بیوشن ٹیم نے ملک بھر میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سال 2020کیلئے طے شدہ کاروباری اہداف کے حصول کیلئے ڈسٹری بیوشن ٹیم کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ اپنے قابلِ قدر تکافل شرکاء کو سہولت فراہم کرنے کیلئے شرکاء کی تعداد بڑھانے کیلئے بہت زیادہ مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرناصر علی سیّد نے صارفین کے نقطہ نظر کو پرکھنے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پائیدار کاروباری نمو اور کامیابی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پاک قطر تکافل بورڈ کے ممبر زاہد حسین اعوان نے کہاکہ پاک قطر فیملی تکافل پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی فیملی تکافل آپریٹر کمپنی ہے اور اسے اسلامک فنانس کے میدان میں ہونے والی ترقی اورپیش رفت میں کلیدی اثرو رسوخ کے طورپر دیکھا جاتا ہے۔ صرف ایک دہائی سے زائد عرصے میں ایک فرنچائز سے اپنے نیٹ ورک کو 90سے زائد شہروں میں 100سے زائد دفاتر تک پھیلادیناغیر معمولی ترقی ہے جس پر ہم سب کو فخرہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کی یہ تقریب مارکیٹ میں اپنے کاروبار کو 'ون ٹیم ون گول'کے طورپر مضبوط کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی ہے۔اس موقع پرسال 2019 میں شاندار کارکردگی کا دکھانے والے تکافل ڈسٹری بیوٹر ز کوکمپنی کی جانب سے تعریفی اسنادبھی پیش کی گئیں۔