دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 13 فروری 2020 14:10

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 15600کیوسک اور اخرج 48000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد8200 کیوسک اور اخراج 8200کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد14200 کیوسک اور اخراج45000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد12800کیوسک اور اخراج 7400 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد54700کیوسک اور اخراج 54700کیوسک،چشمہ آمد62400کیوسک اوراخراج 61000کیوسک، تونسہ آمد54200 کیوسک اور اخراج41600 کیوسک،پنجند آمد13400 کیوسک اور اخراج 8300 کیوسک، گدو آمد 40800کیوسک اور اخراج 34700 کیوسک، سکھر آمد32000کیوسک اور اخراج 5300 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد3100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1467.75 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.985 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1184.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.395 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔